اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش، مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری

49


راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش جبکہ ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی آمد پر  پہلی برفباری ہوئی۔

راولپنڈی شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، چکلالہ 19، شمس آباد 20 اور سید پور میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلا دھار بارش کے باعث واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کردیا، نکاسی کیلئے  واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا شہر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے عملہ مصروف عمل ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ ہوئی ہے۔ لوہی بھیر، انگوری بلیو ایریا، یوسی روڈ، کھنہ ڈاک، ہائی وے، کورال فیڈرز پر فالٹ کا سامنا ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ خیابان اقبال، ترامڑی، پنڈی گھیب، اسکیم تھری، لال کرتی، کہوٹہ سٹی چکلالہ فیڈرز  بھی فالٹ کر گئے ہیں، آپریشن اسٹاف فالٹ اور ٹریپنگ کلیئر کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی