جو صورتحال کشمیر میں ہے وہی فلسطین میں ہے، منیراکرم

66
منیر اکرم– فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جو صورتحال کشمیر میں ہے وہی صورتحال فلسطین میں ہے۔

منیر اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کو اوپن پریزن بنا دیا تھا، اسرائیل نے پہلےایک طریقے سے فلسطین پر قبضہ کیا، اب دوسرے طریقے کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، پہلے جب اسرائیل نے قبضے کی کوشش کی تو وہاں گوریلا جنگ شروع ہوگئی، آگے جاکر اگر قبضہ ہوتا ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے کرسکیں گے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل کے شدت پسند لیڈرز چاہتے ہیں غزہ اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینیوں کو نکالا جائے اور اس خطے پر قبضہ کر کے گریٹر اسرائیل بنایا جائے۔

منیر اکرم نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اس جنگ کے بعد اسرائیل میں کون سی لیڈرشپ آتی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیتن ہایو ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں موڈریٹ قسم کی قیادت آتی ہے تو شاید بات مذاکرات کی طرف چلی جائے، اسرائیل میں اگر کوئی موڈریٹ قیادت آتی ہے تو شاید مذاکرات شروع ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے پاکستان او آئی سی میں تجاویز پیش کرے گا، اس لیے ہم نے فلسطین کے معاملے پر لیڈ لی ہے اور انصاف کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی