چیچہ وطنی میں عظمت قرآن کانفرنس و سالانہ برسی حاجی محمد یعقوب سلطانی مرحوم کا انعقاد ہوا

255

چیچہ وطنی(باہو ٹی وی)جگر گوشہء سلطان العارفین وزیب سجادہ حضرت سخی سلطان باھوؒ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کہا ہے کہ امت ِ مسلمہ کیلئے عصر حاضر کڑے امتحان کا وقت ہے ہمارے پاس ان ناگہانی مشکلات ومصائب سے نجات کیلئے واحد راستہ یہ ہے کہ رب العزت کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی اجتماعی توبہ واستغفار کرنے کے بعد ”قرآن مجید فرقان حمید“کا دامن تھام کراپنی زندگیوں کو روشن و مقدس تعلیمات سے آراستہ کرلیں،

 

انہوں نے جڑانوالہ کے علاقہ میں گذشتہ روز توہین رسالت، قرآن مجید کی بیحرمتی اور اس کے ردعمل میں عیسائی اقلیت کے خلاف پرتشدد ہنگاموں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع پر دینی تعلیمات کی پس منظر میں سلجھے ہوئے مناسب طریقے سے اپنا ردعمل ظاہر کریں، ہمارے نبی اکرم ﷺ نے حالت جنگ میں بھی غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے سے منع کیا ہے،

 

لیکن چند ناسمجھ عناصر کی وجہ سے ہمیں شرمندہ ہونا پڑا ہے حالانکہ شرمندہ تو انہیں ہونا چاہیے تھا، یہ ہنگامہ آرائی کس دین کی نسبت سے کی جاتی ہے ہمیں 9مئی جیسے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے اس سے غرض نہیں ہے کیوں ہوا؟یا کیسے ہوا؟ لیکن جو بھی ہوا صریحاًغلط ہے اس لئے جب کبھی بھی احتجاج کیلئے نکلنا پڑے تو منظم ہو کر نکلو اور خود پر کنٹرول رکھا کروکیونکہ تمہارے دشمن تمہیں ذلیل کروائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار”عظمت قرآن کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ ایمان پرور کانفرنس ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد یعقوب سلطانی مرحوم کی چھٹی برسی کے موقعہ پر حافظ ٹینٹ سروس واقع 39چونگی منعقد ہوئی، مرحوم خلدمکانی شہر کے معروف تاجروں علیم یعقوب سلطانی، وسیم سلطانی، عظیم سلطانی کے والد بزرگوارتھے،

 

 

خواتین کیلئے پردے کا الگ انتظام کیا گیاتھا، اس موقع پرشہنشاہ نقابت افتخار احمد رضوی نے نقابت کے فرائض انجام دیئے،قاری جواد خضر اعوان نے تلاوت کلام پاک اور ”کیو ٹی وی اے آر وائی“ کے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات احمد علی حاکم، قاری شاہد محمود قادری اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیّد زبیب مسعود شاہ، بحضور سرورکونین ﷺ نعتیہ کلام کا نذرانہء عقیدت پیش کیاجبکہ خطیب مسجدِ حسن دربارحضرت سلطان باہو ؒ علامہ رفاقت علی قادری نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا،

 

عظمت قرآن کانفرنس میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ کیلئے خوش نصیب عبدالرّحمن ولد محمد یونس سکنہ 105 سیون آر تحصیل چیچہ وطنی کا نام، موٹر سائیکل کیلئے محمد اسرار ولد محمد کریم کمالیہ کا نام اور جہیز کیلئے بچی مسماۃ شبانہ کا نام نکلا، ”عظمت قرآن کانفرنس“ میں ڈی ایس پی موٹر وے وحیدالقمر، سابق صدر انجمن صحافیاں محمد عدیل چوہدری، عطا میڈیا کے چیف ایگزیکٹو عطا مصطفیٰ،میڈیا ایڈوائزر منشا محسن، ملک طلال حسنات سلطانی بنک مینیجر اور عاطف حمید سلطانی، ملک ارشد سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، علاوہ ازیں متعدد نئے مریدین نے پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا، ملکی استحکام وسالمیت کیلئے دعا اور صحافی برادری سے اظہار تشکر کے ساتھ کانفرنس بخیروخوبی اختتام پذیر ہو گئی۔

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا