لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جدید طریقۂ کار اختیار کرنے کا حکم

68
سندھ ہائیکورٹ– فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

 اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگ رہا۔

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید طریقۂ کار اختیار کیا جائے۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ لاپتہ لڑکی سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے اور رپورٹس جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ ایک شہری کی تلاش کے لیے 16جے آئی ٹیز اور 4 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتہ لڑکی کا جن نمبرز سے رابطہ تھا ان کی جانچ جاری ہے۔

عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پولیس، محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی