رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی

5


ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں ملک سے بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 60 کروڑ 47 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔ نجی شعبے میں 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر آئے ہیں۔ سرکاری شعبے سے البتہ ڈالر بانڈ کی ادائیگی کے سبب اپریل میں 97 کروڑ 99 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

10 مہینوں کا مجموعہ ٹی بلز سرمایہ کاری نکالنے کے بعد 87 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہے، جبکہ نجی شعبے میں رواں سال 10 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 14 فیصد بڑھ کر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جس میں سے ایک ارب 45 کروڑ براہ راست جبکہ 8 کروڑ 12 لاکھ ڈالر اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے لائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.