آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک معاشی دہشتگردی کر رہے ہیں، رضا ربانی

73

فائل فوٹو

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں جبکہ آرمی تنصیبات پر حملے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں پی پی پی رہنما رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گردی وہ ہے جو غیر ریاستی عناصر ملکی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کر رہے ہیں اور ایک معاشی دہشت گردی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں۔

انہوں نے آرمی تنصیبات پر حملوں کو غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملے، غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں، پناہ گزینوں کی واپسی ایک اہم مسئلہ تھا جو نگراں حکومت کی ذمے داریوں میں نہیں آتا، اگر سیکیورٹی کا زیادہ مسئلہ تھا تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مغربی طاقتوں کی نمبر ون اسٹیٹ ہے جسے چین کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سینیٹر نے ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی ڈیل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی، جس کی تفصیلات آج تک پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کی گئیں، اُس وقت کی سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمے داری لینی ہوگی، طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی مذاکرات میں شامل نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی فالٹ لائنز کو ہم دیہان سے دیکھیں اور بلوچستان میں چیک پوسٹ ختم کی جائیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسنز کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اس کا کلچر ختم کیا جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
بچوں کا اسکرین ٹائم 3 گھنٹے تک کم کیا جائے تو ذہنی صحت میں بہتری آسکتی ہے، ماہرین پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین