نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رائے ونڈ تبلیغی اجتماع آمد

81
فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر 

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے علماء اور اکابرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجتماع کے انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے سی سی پی او، کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اجتماع کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں، اضافی پیٹرولنگ پولیس بھی تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے دین کو پھیلانے والے دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران مولانا احمد لاٹ نے عالمِ اسلام کے اتحاد، دین اسلام کی سر بلندی اور امن و استحکام کے لیے دعا کرائی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کے دوران عالمی تبلیغی اجتماع کے اکابرین نے انہیں بتایا کہ اجتماع میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی