یہ تاثر غلط ہے کہ میں قربانی دے رہا ہوں: فخر زمان

63
اسکرین گریب—سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ مجھے چوتھے نمبر پر بھیجنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے کہ میں قربانی دے رہا ہوں۔

آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ مجھے اوپنر بھیجا گیا پھر نمبر تین پر اور نمبر چار پر بھی بھیجیں گے تو میں خوشی سے جاؤں گا کیونکہ یہ نیشنل ٹیم ہے ہزاروں لڑکے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کبھی نہیں کہہ سکتے کوئی قربانی دے رہا ہے اگر مجھے چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی بھیجا جائے گا تو خوشی سے جاؤں گا۔

ایک سوال پر فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی میں لیڈر شپ کوالٹی ہے انہوں نے مجھ سمیت سب کو غلط ثابت کیا کہ وہ کپتانی نہیں کر سکیں گے، شاہین آفریدی نے خود کو بہت گروم کیا ہے، فرنچائز اور نیشنل ٹیم کی کپتانی میں فرق ہوتا ہے لیکن میں دعاگو ہوں کہ جس طرح انہوں نے لاہور قلندر کو پی ایس ایل میں کامیاب کرایا اس ہی طرح وہ نیشنل ٹیم کو بھی کامیابی دلوائیں گے۔

فخر زمان نے کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں کبھی آرام دیا گیا تو انہیں کوئی مسلئہ نہیں ہو گا، بابر اعظم اور محمد رضوان کا بہت تجربہ ہے ان کے نمبر کو تو اوپر نیچے کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی جگہ لینا آسان نہیں ہوگا، ورلڈ کپ سے قبل 15 سے 20 میچز ہیں بیک اپ تیار ہونا چاہیے اور کھلاڑیوں کو آرام بھی ملنا چاہیے، نئے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن انہیں وقت دینا ہو گا تاکہ وہ بہتر ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز ذہن میں ہے کوشش ہوگی کہ اس ہی مومنٹم کو لے کر آگے بڑھوں، نیوزی لینڈ کے خلاف میرے رنز زیادہ ہیں، نیوزی لیند کی ٹیم ہر کنڈیشن میں مشکل ٹیم ثابت ہوتی ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت ٹف ثابت ہوگی اور بہت تگڑے میچز ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی