نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار

61
فائل فوٹو

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے۔

اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو آکلینڈ میں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا