محمد شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا اعزاز مل گیا

63

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاسٹ بالر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز ’ارجن‘سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023 میں فاسٹ بالر محمد شامی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑہی کا نام اعزاز کے لیے تجویز کیا تھا۔

انہوں نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کی تھی۔ ان ہی کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ وصول کرنے سے قبل محمد شامی نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس اعزاز کو حاصل نہیں کر پاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔

اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی