پاک آرمی انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

6


پاک آرمی انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی، فائنل میں پشاور نے بنوں کو تین۔دو سے شکست دی۔

پاک آرمی انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پشاور اور بنوں کی ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

چیمپئن شپ سے 20 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا، جنہیں کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔

کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.