جمال رئیسانی کا کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا مطالبہ

8
جمال رئیسانی : فوٹو فائل

سابق وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کروانے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گزارش ہے کہ چند پی ایس ایل میچز بگٹی اسٹیڈیم میں کروائیں۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں کھیلوں کےلیے بہت جوش و جذبہ ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پی ایس ایل کے میچز ہونے سے یہاں کے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین