روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مارچ میں سرگرمیوں کے اعداد و شمار جاری

5
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں مارچ میں ہوئی سرگرمیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔ یوں مارچ تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 ہوچکی ہے۔

ستمبر 2020 سے اوور سیز پاکستانیوں کےلیے شروع کی گئی اسکیم میں 44 مہینوں میں اوسط ماہانہ 15 ہزار 450 کھاتے کھولے گئے۔

رواں برس مارچ میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے۔ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکالے گئے اور 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔

روشن کھاتوں میں مارچ 2024 تک 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے جن میں سے 83 فیصد ڈپازٹرز نے یا ملک میں خرچ کردیے یا نکالے۔ روشن کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین