تیز ترین صنعتکاری کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس پالیسی بنا رہے ہیں: چوہدری شافع حسین

5

وزیرِصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین ـــ فائل فوٹو

وزیرِصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ صنعت کاری کا عمل تیز کرنے کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹس پر پالیسی بنا رہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کی۔

اس ملاقات میں انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انڈسٹری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس پر ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا، انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بنائیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے مفید بات چیت ہوئی، آئندہ کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر نہیں بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی