حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا، مصدق ملک

6
فائل فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اور نجی سطح پر سعودی عرب سے تعاون بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے۔ پاکستان کی 76 کاروباری کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، سعودی عرب سے بھی 30 کے قریب کمپنیاں ہوں گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومتی سطح پر پیٹرولیم، بجلی اور آئل ریفائننگ کے شعبوں پر بات ہو گی۔ 8 سے 10 ارب ڈالر کے 8 سے 10 بڑے منصوبوں پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، ریفائنری کو جدید بنانے پر بھی بات چیت شامل ہے، بھاشا ڈیم منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت شامل ہے، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں معاشی تبدیلیاں لا رہے ہیں، مخالفت ضرور کریں لیکن احترام بھی ضروری ہے، معاشرے میں اوئے توئے کرنے والوں کو آپ کیسے اچھا جانیں گے، ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جس میں کوئی تفریق نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی