اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025ء میں مہنگائی کم ہوکر 15فیصد رہ جائے گی، اےڈی بی

9

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، اسٹیٹ بینک اور شماریات بیورو کی معاشی کارکردگی پر رپورٹس سامنے آگئیں۔

یہ رپورٹس 3 سہ ماہیوں کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے معیشت کو درست راہ پر لانے کیلئے پالیسی سطح پر کوششیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 9 ماہ سے پاکستان کی معیشت درست سمت پر چل رہی ہے، سال 2023ء کی نسبت رواں سال پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر رہی۔

اے ڈی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسی تناسب سے معیشت کا پہیہ چلتا رہا تو 2025ء میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گی۔

پاکستان اکنامک آؤٹ لک کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شرح نمو میں اضافے کا کلیدی محرک زراعت کا شعبہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024ء میں گندم، چاول، مکئی اور کپاس کی فصلوں میں بمپر اضافہ ہوا اور زراعت کے شعبے کی شرح نمو 7 فیصد سے زائد رہی، ترسیلات زر میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ میں 619 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی چینی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری میں اظہارِ دلچسپی