بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا، وزارت خزانہ رپورٹ

4
فائل فوٹو

وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ جاری کردی، جولائی سے مارچ 2024ء تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا، اسی دوران کل آمدن 9780 ارب روپے اور کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی، اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی