جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 100 فیصد اضافہ

6

علامتی فوٹو

جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ لیوی سے وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جولائی تا مارچ لیوی کی مد میں وصولی 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔ رواں مالی سال کےلیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے۔

وزارت خزانہ کی اس رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔ گذشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا، جولائی سے مارچ تک مجموعی آمدن 9780 ارب روپے رہی۔ 9 ماہ میں اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی، اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا، 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ ہوئے۔ جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی