’ویپنگ‘ آپ کے دل کی صحت کیلئے اچھی نہیں ہے: تحقیق میں انکشاف

5
—فائل فوٹو 

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ ای سگریٹ (ویپنگ) دل کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

امریکا پر 2019ء کے موسم گرما میں ایک وباء نے حملہ کیا تھا، امریکی محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس وباء کے دوران 68 افراد ہلاک جبکہ 2,800 سے زائد افراد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

’سائنس الرٹ‘ کے مطابق مذکورہ وباء کے پھیلنے کی عام اور سب سے زیادہ ممکنہ وجہ پھیپھڑوں اور دل کے پٹھوں کی تباہی کا سبب بننے والا مادہ تھا جو کچھ ’ویپس‘ یعنی کے ای سیگریٹس میں پایا جاتا ہے۔

سائنس الرٹ کے مطابق اس وباء کی وجہ سے لوگوں کو کھانسی کی شکایت تھی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اس وباء کے پھوٹنے کے پانچ سال بعد ایک وسیع پیمانے اور طویل مدتی تحقیق کے نتیجے میں بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ کا استعمال دل کے دورے، فالج اور سانس کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ ہے۔

امریکن کالج آف کارڈیالوجی کی سالانہ سائنسی میٹنگ میں گزشتہ ہفتے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ویپنگ سے متعلق مفروضوں کو اب نئی تحقیق کے نتائج سے تقویت ملی ہے۔

محققین نے دریافت کیا ہے کہ ای سگریٹ استعمال کرنے والوں میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد، ویپ نہ استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماری کا خطرہ 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

’ویپنگ‘ کے عادی افراد میں دل کی خراب کارکردگی، اچانک دل کے دورہ پڑنے، دل کا بتدریج کمزور ہونا یا اس کے پٹھوں کا سخت ہونا شامل ہے، ان سب ہی بیماریوں کے نتیجے میں دل کے لیے  پورے جسم میں خون پمپ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ای سیگریٹ پر کیے گئے متعدد مطالعات ویپنگ کو دل پر نقصان دہ اور مضر اثرات سے جوڑ رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپ اتنا محفوظ نہیں ہے جتنا اسے ابتدائی مرحلے میں سوچا جا رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا