پاک سعودیہ شراکت داری اہم ہے: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

7
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری اہم ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہیں، دونوں ممالک بہترین مستقبل کے لیے کوشاں ہیں، ہماری شراکت دار مشترکہ اہداف اور خوش حال مستقبل پر ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، آئی ٹی اور کان کنی میں تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، دونوں ملکوں کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا، دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ آزمائش پر پوری اتری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے زرخیز زمین کی نعمت دی ہوئی ہے، پاکستان خطے کی فوڈ باسکٹ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہاں کے مائننگ سیکٹر سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے، پاکستان میں سونے، تانبے اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر ہیں۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پرنس محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ہمارے دورے کے فوری بعد اپنا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجا، ہم پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں، ریکوڈیک منصوبہ مثال ہے جس سے ہم مشترکہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری صرف سرمایہ رکھنے کے لیے نہیں۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری مشترکہ فائدے کی پارٹنر شپ میں اہم سنگِ میل ہو گی، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو انتہائی قدر سے دیکھا جائے گا، سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا