کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی

4

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 63 ہزار 219 پر بند ہوا، جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 566 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 89 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین