سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

5


ملک میں گذشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا ہے، یوں نئی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 20 ڈالر فی اونس ہے۔

اس طرح پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
بچوں کا اسکرین ٹائم 3 گھنٹے تک کم کیا جائے تو ذہنی صحت میں بہتری آسکتی ہے، ماہرین پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین