کورونا سے 20 گنا زیادہ خطرناک وبا، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

10

عالمی ادارہ صحت، فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں’ڈیزیز ایکس‘ نامی ایک وبا کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جو کورونا وبا سے 20 گنا زیادہ خطرناک ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے ایک حالیہ سیشن کے دوران، عالمی ادارہ صحت کے رہنما اور سائنسدان ’ڈیزیز ایکس‘ کے ممکنہ پھیلاؤ سے ہونے والے تباہ کن خطرے پر بات کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے 2018ء میں وضع کی گئی یہ اصطلاح ’ڈیزیز ایکس‘ کوئی موجودہ وائرس نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل میں غیر متوقع طور پر آنے والے صحت کے بحرانوں کے ممکنہ خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان سے نمٹنے کے لیے اپنائی گئی اسٹریٹجی کا نام ہے۔

اس سیشن کے دوران ’پرپیئرنگ فار ڈیزیز ایکس‘ کے عنوان سے ایک پینل نے غلط معلومات اور سازشی نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر مواصلاتی حکمت عملیوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ 

علاوہ ازیں، ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ’ڈیزیز ایکس‘ ممکنہ طور پر ایک ایسے وائرس کے طور پر ظاہر ہوسکتا ہے جو سانس کی بیماریوں کا باعث بنے اور ممکنہ طور پر یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے سخت انتباہ جاری کیا کہ مناسب تیاری کے بغیر ’ڈیزیز ایکس‘ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے جس نے اب تک دنیا بھر میں 70 لاکھ سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔

ماہرین نے’ڈیزیز ایکس‘ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے  اقوامِ عالم کے درمیان مؤثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس وبا سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ’غلط معلومات ایک وائرس کی طرح متعدی ہو سکتی ہیں اس لیے ہمیں بیماری کے بارے میں لوگوں میں  کسی قسم کا خوف یا سازش کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو درست معلومات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا