کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ

7
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 602 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 63 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 70 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 483 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین