ایل این جی کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی ہے، اوگرا

5

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد سے اوگرا اعلامیہ کے مطابق جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمت جاری کر دی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہے۔ 

اوگرا کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہے۔ 

اوگرا نے کہا کہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبر کی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئیں۔ 

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ 

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین