مسوڑھوں سے خون آنا پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

12

ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مسوڑھوں سے خون بہنے کی وجہ سے پھیپھڑے کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔ 

چین میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مسوڑھوں سے خون بہنا یا رسنا اچھی علامت نہیں اور یہ کورونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز کا سبب بنتا ہے۔

واضح رہے کہ سی او پی ڈی دراصل بیماریوں کے ایک ایسے گروپ کو کہا جاتا ہے جسکی وجہ پھیپھڑوں میں آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور سانس کے رکنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد اب پھیپھڑوں کی بیماریوں کا نیا طریقہ علاج ہوسکے گا۔ تحقیق کے مطابق 16 ملین یا ایک کروڑ ساٹھ لاکھ امریکی اس میں مبتلا ہیں اور یہ بیماری دنیا بھر میں موت کا سبب بننے والی چھٹی بڑی وجہ ہے۔

چینی محققین کے مطابق انہوں نے منہ میں بیکٹیریا (پورفیروموناس گنگیویلز نامی بیکٹیریا)  سے متاثرہ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس کا مشاہدہ کیا جو کہ بعد میں مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ چوہے مسوڑھے کی اس بیماری کی وجہ پہلے ہی کورونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز میں مبتلا تھے۔ 

چین کی سیچوان یونیورسٹی کے ویسٹ چائنا ہاسپٹل آف اسٹوماٹولوجی کے ڈاکٹر یان لی جو کہ اس تحقیق کے شریک مصنف ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری اس دریافت سے اب سی او پی ڈی کے علاج میں نئی اسٹراٹیجی کا امکان ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا