پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، شرح سود میں کمی کی توقعات پر اسٹاک مارکیٹ مثبت رہی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 617 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 58 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 447 ارب روپے ہے۔