کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ JN1 کتنا خطرناک ہے؟

11
فائل فوٹو

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس کے کیسز پاکستان سمیت بھارت، امریکا، چین اور برطانیہ میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے این ون کو ویرینٹ آف انٹرسٹ (وی او آئی) کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ بنیادی طور پر اومیکرون ویرینٹ کی ایک قسم ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے گزشتہ ہفتے جے این ون کے پھیلاؤ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اس کی درجہ بندی ایک پُراسرار قسم کے طور پر کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بہت زیادہ متعدی ہے اور متعدد ممالک میں بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے مگر دیگر اقسام سے زیادہ خطرناک نہیں۔

جے این ون ویرینٹ کی نمایاں علامات

جے این ون ویرینٹ کی نمایاں علامات میں بخار، سردی، کھانسی، تھکن اور جسم میں درد شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری

قومی ادارۂ صحت نے کوویڈ 19 کے نئے ویرینٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کی تھی۔

این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، نئے کوویڈ 19 ویرینٹ کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جے این ون ویرینٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کوویڈ 19 ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق کوویڈ سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے، کوویڈ اور پھیپھڑوں سے متعلق دیگر وائرس سے بچنے کے لیے پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

این آئی آیچ کے مطابق ویکسین ابھی بھی کوویڈ سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوگیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی اسٹرابیری دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہے: تحقیق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے، پاکستان بزنس کونسل عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین لندن ایونٹ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ سیاسی تشویش مثبت رجحان کو منفی کر گئی، 100 انڈیکس 927 پوائنٹس گر گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہر 20 منٹ میں ہیپاٹائیٹس سے ایک شہری جاں بحق ہوتا ہے: ماہرین امراض آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے؟ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست میں بلائے جانے کا ام... چیونگم کو نگلنا خطرناک اور غیر معمولی طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا