اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں ایک اور صحافی شہید

97
— فائل فوٹو

اسرائیلی بم باری سے خان یونس میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صحافی رامی بدیر خان یونس میں فیلڈ رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔

7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین