ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

7

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق 2023 میں قرض، گرانٹس اور امداد کا حجم 23.6 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں 9.8 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2023 میں پاکستان کے ساتھ 82 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے۔ قرض پختونخوا میں زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کیلئے تھا۔  

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض میں خواتین کی زراعت میں شمولیت کا منصوبہ بھی شامل تھا۔ منصوبے میں 2800 خواتین کی زراعت کے شعبے میں تربیت شامل تھی۔  

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی خواتین کے حالات بہتر کرنے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کلائمیٹ کیلئے 180 ملین ڈالرقرض بھی فراہم کیا گیا۔ بہاولپور میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں یومیہ 54 ملین لیٹر صاف پانی کے پلانٹ کا منصوبہ ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی ضروریات کیلئے ہنگامی گرانٹ بھی دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق 5 ملین ڈالر گرانٹ 54 ہزار ہیکٹر پر چاول کے بیج کےلیے دی گئی۔ ڈومیسٹک ریونیو جنریشن میں مدد کیلئے 300 ملین ڈالر کا قرض دیا گیا۔ قرض سے ٹیکس میں بہتری لانے اور ڈیجیٹائزیشن میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک تربوز کے صحت پر طبی فوائد اور اس پھل کو خریدنے کے طریقے شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن صرف 6 سے 10منٹ کی جسمانی سرگرمی آپکو مزید ذہین بنا سکتی ہے بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہو گیا پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ گئی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خرید و فروخت میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز لگانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے لگی سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی