جولائی میں ملکی برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ
جون کے مقابلے جولائی میں ملک کی برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، جون کے مقابلے جولائی میں مجموعی برآمدات میں 9.77 فیصد جبکہ مجموعی درآمدات میں 14.27 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا جبکہ جون میں درآمدات کا حجم 4 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔
رواں سال جولائی میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 11.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی برآمدات 2 ارب 6 کروڑ ڈالرز تھیں۔
رواں جولائی میں سالانہ بنیادوں پر مجموعی درآمدات میں 15.30 فیصد اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ سال جولائی میں مجموعی درآمدات 3 ارب 69 کروڑ ڈالرز تھیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارے میں 19.05 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوا جبکہ جون میں تجارتی خسارہ 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔
جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 19.71 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔