نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے، ایف بی آر

4
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے۔ 

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 656 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 659.2 روپے جمع کیے گئے۔

بورڈ کے مطابق جولائی 2024 کے دوران 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 

انکم ٹیکس کی مد میں 300.2 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 307.9 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کےلیے تفویض کردہ محصولات کا ہدف حاصل کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین