مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
لندن سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔