ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوگئی
ملک میں آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 344 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کم ہو کو 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہے۔