پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 798 پوائنٹس بڑھ گیا

5

فوٹو: فائل

شرح سود میں کمی کی توقعات اور وزیر خزانہ کے دورہ چین سے بندھی اچھی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 798 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 827 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 39 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 79 ہزار 55 رہی۔ 

معاشی تجزیہ نگار شنکر تلریجا کے مطابق سرمایہ کار شرح سود میں ایک فیصد کمی اور وزیرخزانہ کے چین دورے سے بندھی اچھی امیدوں پر تیز رہا۔

حصص بازار میں آج 37 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار 19 ارب 15 کروڑ روپے میں ہوا۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 497 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

تازہ ترین