پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا ملا جلا دن
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 25-2024 پیش کیے جانے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 207 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 797 پر بند ہوا۔
بجٹ کے سبب حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 10 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن29 ارب روپے بڑھ کر 9783 ارب روپے رہی۔